بنگلورو، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کرناٹک کے گورنر وجوبھاءي والا نے ہفتہ کے روز ہائی کورٹ کے سات مستقل اور پانچ ایڈیشنل ججوں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
مسٹر وجو بھائی والا نے یہاں گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں نئے ججوں کو حلف دلایا۔ جن ایڈیشنل ججوں کو مستقل مقرر کیا گیا ہے ان میں جسٹس کے سوم شیکھر، کے ایس مدگل، ایس ہریش کمار، جان مائیکل ڈی کونہا، بی اے پاٹل، این کے سدھیندر راؤ اور ایچ بی پربھاکر شاستری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پانچ ایڈیشنل جج بننے والوں میں اے جی نجگنناور، ایچ پی سندیش، پی گو وند راؤ، متالک پاٹل اور پی ایس بیلونکے شامل ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی، کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دنیش مہیشوری، وزیر قانون کرشن بیرگوڑا، ہائی کورٹ کے متعدد جج صاحبان اور ماتحت عدالتوں کے جج اور دیگر معزز افراد تقریب میں موجود تھے ۔ یہاں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق اس سے قبل آغاز میں کرناٹک کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجیا بھاسکر نے صدر جمہوریہ کی طرف سے ججوں کی تقرری کا حکم نامہ پڑھا۔